ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما کی طبیعت ناساز، ہسپتال سے تشویشناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے شکار ہو گئے ہیں، جس پر انھیں کراچی کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: '' وزارت اعلی کے الیکشن کی ووٹنگ کروا لیتے ہیں '': عدالت سے بڑی خبر آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا، اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طویل اسمبلی اجلاس اور ورک لوڈ کے باعث ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔
ایم کیو ایم کے کنوینئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور عوام سے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ کنور نوید جمیل سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئیر ہیں۔