(24نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر حملے شروع کر دیئے ، مسلسل دوسرے روز کورونا سے 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ85مریضو ں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد سامنے آئی۔