(ویب ڈیسک) 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن بھی سرگرم ہو گئی، جماعت کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف حلقوں میں کنونشز کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے 25 اراکین نے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں حمزہ شہباز شریف کو منتخب کروایا تھا، اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا، ان سیٹ پر الیکشن کا انعقاد 17 جولائی کوکیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں کس نےرکاوٹ ڈالی؟الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی
تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن میں متحرک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن بھی سرگرم ہو گئی ہے، لیگی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی۔
ذرائع کے مطابق جہاں لیگی امیدروں کی پوزیشن کمزور ہوگی وہاں کے سٹیک ہولڈرز سے مریم نواز ملاقاتیں کریں گی، مریم نواز نے لیگی قائد نوا شریف کی ہداہت کے مطابق ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی۔