دادی بننے کی خوشخبری پر نیتو سنگھ کا دلچسپ ردعمل رنبیر کپور کا بھی خوشی دکھانے کا انوکھا انداز

Jun 28, 2022 | 12:55:PM

(ویب ڈیسک )اداکار رنبیر کپور کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے دادی بننے کے سوال پر دلچسپ ردِعمل دے کر اپنی خوشی کا اظہار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپارازی جب نیتو کپور سے کہتے ہیں کہ "آپ دادی بننے والی ہیں" تو اس پر نیتو کپور جواب میں صرف "شکریہ" کہہ دیتی ہیں۔

تاہم مختلف سوالات کے جواب میں اسی ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ "دادی بننا یا نانی بننا اس دنیا کی سب سے بہترین چیز ہے"۔

 اداکار رنبیر کپور بھی  اس خبر سے کافی خوش نظر آ رہے ہےانہوں نے  ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  ’’ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے بچے کے نام کا ٹیٹو بنوائیں‘‘۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ رنبیر کپور نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ہونے والے بچے سے متعلق اشارہ چھوڑ دیا تھا۔ 

اداکار نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ناموں کا ٹیٹو بنوا سکتے ہیں یا پھر 8 نمبر کا ٹیٹو بنوا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ اُن کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ کو اپنے سونوگرافی سیشن سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ رنبیر اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔  


یاد رہے  کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں