عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر ان کی والدہ سمیت شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آ گیا

Jun 28, 2022 | 13:34:PM

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور خاندان کو اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری  سنائی تھی جس کے بعد سے انہیں ہر طرف سے مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ عالیہ کے امید سے ہونے کی خبر آنے کے بعد سے کرن جوہر، ردھیما کپور سہانی، مونی رائے، راکل پریت سنگھ، ٹائیگر شروف اور ایشان کھیتر سمیت کئی بالی ووڈ سٹارز رنیبر کپور اور عالیہ بھٹ کو مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے امید سے ہونے پر کسی بھی ماں کی طرح بے حد خوش ہیں ۔ سونی رازدان کا کہنا تھا کہ ”ماں بننے سے زیادہ منفرد اور خوشی کی بات اس دنیا میں اور کیا ہو سکتی ہے۔‘‘

رنبیر کپور کی بہن ردما کپور نے لکھا کہ ’’ میرے بچوں کے اب اپنے بچے ہوگے بہت زیادہ پیار‘‘.بالی ووڈ کے فلم میکر کرن جوہر نے نیک خوائشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میری چھوٹی بچی اب ماں بننے جا رہی ہے میں اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتا‘‘۔

 بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے  بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ مائوں کی دنیا میں خوش آ مدید ‘‘۔

اسی طرح اداکارہ پر یانیکا چوپڑہ نے لکھا کہ ’’ بہت مبارک ہو،، اب انتظار نہیں ہوگا ‘‘۔

یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ 5 سال کی دوستی کے بعد اس سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں