پاکستان میں ذوالحج چاند کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ماہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل (بدھ، 29 جون کو) کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہو نگے۔
پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے بتا دیا
خیال رہے ماہر فلکیات کے مطابق عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار جبکہ عاشورہ محرم 8 اگست پیرکو ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 10 جولائی بروز اتوارکو ہو گی۔
ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 29جون کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا لہذاچاند نظر نہیں آسکے گا چانچہ یکم ذی لحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحی ہوگیا۔