وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

Jun 28, 2022 | 15:38:PM
وفاقی کابینہ،وزیراعظم شہباز شریف،ملٹی ویزا،افغانستان
کیپشن: افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا دیا جائے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کی منظوری دیدی ہے، فیصلے سے وسط ایشیاء، افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔

 وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ نے سات نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو چھ ماہ کا ملٹی پل ویزا دیا جائے گا، اس کے علاوہ قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی، حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ منظور کر لیا گیا جبکہ الیکٹرک پنکھوں کے توانائی کے معیار کو بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے، کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی نے 23 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔