حمزہ شہباز کی حمایت ،چودھری شجاعت نے تردید کردی

Jun 28, 2022 | 15:45:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق  چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

مزیدخبریں