قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Jun 28, 2022 | 16:15:PM
قومی آل راؤنڈر،شاہد آفریدی،چالان،ٹریفک پولیس
کیپشن: سابق کرکٹر پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر 1500 روپے جرمانہ کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاہور سے کراچی جاتے ہوئے موٹر وے پر چالان ہوگیا، کرکٹر نے برا منانے کے بجائے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی لاہور سے کراچی جارہے تھے کہ موٹر وے پر تیز گاڑی چلانے پر ان کا چالان ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

موٹر وے پولیس نے شاہد آفریدی پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر 1500 روپے کا جرمانہ کر دیا۔

 سابق اسٹار کرکٹر نے بجائے برا منانے کے پولیس اہلکاروں کو داد دی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شاہد آفریدی نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔