(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاہور سے کراچی جاتے ہوئے موٹر وے پر چالان ہوگیا، کرکٹر نے برا منانے کے بجائے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی لاہور سے کراچی جارہے تھے کہ موٹر وے پر تیز گاڑی چلانے پر ان کا چالان ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ
موٹر وے پولیس نے شاہد آفریدی پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر 1500 روپے کا جرمانہ کر دیا۔
سابق اسٹار کرکٹر نے بجائے برا منانے کے پولیس اہلکاروں کو داد دی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شاہد آفریدی نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔