ڈالر کے بعد سونا بھی 350 روپے فی تولہ سستا، شہریوں کے لیے خوشخبری

Jun 28, 2022 | 17:03:PM
سونا، فی تولہ، کمی، پاکستان، ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبریں آنے لگی ہیں۔ پہلے ڈالر کے وار تھم گئے اور روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 301 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کےبعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 313 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 204 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1823 ڈالر ہوگئی ہے۔