تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کو ملکی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روکا جائے،تحریک انصاف کے رہنماوں کے سازشی بیانات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔اقتدار جانے کے ساتھ ہی عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کی تحریک شروع کی۔تحریک انصاف کے رہنما عدلیہ،فوج اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں،تحریک انصاف کے ہتھکنڈے ملکی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ ملکی ادارے کمزور ہونگے تو بیرونی سازشیں کامیاب ہوسکتی ہیں، درخواست میں عمران خان،فواد چوہدری،شیریں مزاری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان بھی پاکستان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا، بڑا اعلان