(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوشش تیز کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطہ ہوا ہے۔ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غریب عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ
یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر رکھا ہے۔ تینوں اتحادی جماعتوں میں سے کسی کے بھی علیحدہ ہونے سے وفاقی حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی۔