(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے انتخابات کی امید پیدا ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں اپوزیشن جماعتوں میں کسی قسم کی دھڑے بازے کے بیانیے کو رد کردیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دوبارہ انتخاب کی صورت میں حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ٹوک انداز میں کہتا ہوں کہ پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ق لیگ کے ارکان پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کرسی کو خطرہ! شہباز شریف کے اہم شخصیات سے رابطے
خیال رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہم دوبارہ الیکشن کا سوچ رہےہیں۔