(ویب ڈیسک)سوزوکی نے اپنی معروف کار مہران کو دوبارہ لانچ کرنے کے حوالے سے افواہوں پر باالآخر خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق مہران کو دوبارہ لانچ کرنے سے متعلق افواہیں بالآخر دم توڑگئیں۔ پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے واضح کردیا کہ کمپنی کا کار کو دوبارہ لانچ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔مہران کی پروڈکشن کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں دیکھنے میں آرہی تھیں کہ کمپنی دوبارہ مہران کو لانچ کرنے جارہی ہے ۔انٹرنیٹ صارفین نے اس کار کو دوبارہ لانچ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس حوالے سے کمپنی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ مہران نے پہلی بار کار خریدنے والوں کے لیے سب سے زیادہ عملی آپشن پیش کیا۔ مہران مقامی مارکیٹ میں سب سے سستی کار تھی اور موٹر بائیک سے کہیں زیادہ محفوظ آپشن تھی۔ تاہم ان سب کے باوجود کمپنی کا ملک میں مہران کو دوبارہ لانچ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔
مہران کار کی سب سے پہلی لانچ 1989 میں کی گئی تھی بعد میںاس میں معمولی تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ تین دہائیوں بعد سوزوکی کمپنی نے 2019 میں مہران کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد مہران کی جگہ 660 سی سی آلٹو نے لے لی ۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں گیس کے ذخائر دریافت
سوزوکی کی معروف کار دوبارہ لانچ ہوگی یا نہیں ،کمپنی کا اہم بیان سامنے آگیا
Jun 28, 2022 | 21:17:PM