وزیراعلیٰ پنجاب نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Jun 28, 2022 | 22:12:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی اجلاس کے دوران آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت ہوگی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کی تازہ نمبر گیم پر بھی غور کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی،دیگر شہروں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلانےوالوں کو بھی فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ارکان اسمبلی کے بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی لگا دی۔وزیراعلی کی تمام ارکان اسمبلی کو لاہور رہنے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی جنگ، پرویزالہٰی نے بڑا بیان دیدیا

مزیدخبریں