پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے ،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 12 رکنی برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتا ہے کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سکھ افسران نے لاہور میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، دربار حضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ، گوردوارہ جنم استھان گرو رام داس کا دورہ کیا، جبکہ سکھ افسران نے قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وفد نے واہگہ بارڈر لاہور میں پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور درخواست دائر