(24نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیا پاسپورٹ حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے آن لائن پاسپورٹ کیلئے درخواست دی تھی۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نارمل پاسپورٹ دیا گیا ہے ،اسحاق ڈار اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے،اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ ان کا پاکستان جانا تقریبا کنفرم ہوچکا ہے۔ اور وہ اس حوالے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج آئندہ 12 یوم تک مکمل ہوجائے گا اور ان کی صحت کو درپیش تمام مسائل ہوجانے کی امید ہے۔ پاکستان میں کیسز اور ضمانت پر پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی کیس کا سامنا ہے اور وہ بھی عمران خان نے سیاسی بنیادوں پر بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان واپسی کا معاملہ، اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی