پرویز الہٰی نے پنجاب کا صوبائی بجٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

Jun 28, 2022 | 23:27:PM

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور پنجاب حکومت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی بجٹ تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بجٹ صرف پنجاب اسمبلی میں پاس ہوگا اور وہی آئینی اور قانونی ہوگا۔

دوسری جانب ان کے بیان پر لیگی رہنما ملک احمد خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کس آئین کی پاسداری کررہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

مزیدخبریں