حجاز مقدس میں آنے والا دنیا کا کم عمر حاجی، خوبصورت ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رواں سال سعودی عرب میں دنیا بھر کے ڈیڑھ سو سے زائد ممالک سے آئے ہوئے عازمین میں ایک 11ماہ کا بچہ بھی ہے جسے سب سے کم عمر حاجی قرار دیا گیا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین حجاز مقدس آئے ان عازمین میں ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26ہزار کا اضافہ ہوا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان عازمین میں ایک 11ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جسے سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ اس بچے کا تعلق کس ملک سے ہے۔
اس سال حج کا سب سے کم عمر حاجی بچہ
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) June 27, 2023
یہ 11 ماہ کا بچہ اپنے والدین کے ساتھ حج ادا کرنے مکہ پہنچا ہے#Hajj2023 #Hajj1444 #HajjMubarak #Pakistan pic.twitter.com/l88S3oFMfK
اس حوالے سے سعودی اخبار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے۔ مذکورہ ننھے حاجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: رواں سال حج کیلئے 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین کی شرکت
واضح رہے کہ عازمین حج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد مزدلفہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ عازمین حج وقوف عرفہ کے بعد آج کی رات مزدلفہ میں گزاریں گے، مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرینگے۔