(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہو گا، ایسے میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، توانائی کی وزارت نے اس فیصلے کو آسان بنانے کے لیے تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی کی پیداوار ور استعمال کے اعداد و شمار کی درخواست کی ہے۔
اگر حکومت اس کا انتظام کر سکتی ہے تو اس سے ان شہریوں کو ریلیف ملے گا جو شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 6300 میگاواٹ کا شارٹ فال بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حجاز مقدس میں آنے والا دنیا کا کم عمر حاجی، خوبصورت ویڈیو وائرل
اس وقت بجلی کی کل طلب 26,900 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار صرف 20,600 میگاواٹ ہے۔ نیشنل گرڈ 7,900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جس میں خود مختار پاور پروڈیوسرز اضافی 7,700 میگاواٹ کا حصہ ڈال رہے ہیں۔