عید کے روز موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) موسم کا حال بتانے والوں نے شہریوں کو عید کے روز موسم کے حوالے سے اہم خبر سنائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز مسلسل بارش کا امکان ہے، ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ہوائیں تھمنے کی وجہ سے موسم گرم اور خشک ہے جبکہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور میں 2فیصد بارش کاامکان ہے ، بارش برسانے والا سسٹم 30 جون تک شہر میں رہے گا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35،کم سے کم 27ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 110ریکارڈ،شاہدرہ 151،یوایس قونصلیٹ 130،مال روڈ پر شرح 120ریکارڈ،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 97ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن انکشاف کر دیا