(24نیوز) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور سمیڈا نے فنی تربیت کی فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ معاہدہ کر لیا۔
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور سمیڈا کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر صنعت مخدوم مرتضیٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سی ای او سمیڈا خواجہ فرحان عزیز، سیکرٹری صنعت عاصم جاوید، ڈائریکٹر سمیڈا سقراط امان رانا نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات
معاہدے کے تحت پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن سمیڈا کوسندر اسٹیٹ میں اراضی فراہم کرے گی۔ اراضی پر سمیڈا نئی افرادی قوت تیار کرنے کیلئے تربیتی کورسز کروائے گی۔ تربیتی سنٹرز کے قیام کیلئے پنجاب حکومت قرض کی صورت میں مالی معاونت کرے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ فنی تربیت دینے سے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا