عید پر گھروں کو واپس جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف )عید الضحیٰ سے قبل کینٹ سٹیشن پر مسافروں کا ہجوم تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت میں مسلسل تاخیر کا سلسلہ جاری ۔
تفصیلات کے مطابق بڑی شہروں سے اپنے گھروں کو لوٹنے والے مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ، شالیمار ایکسپریس 2گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی جب کہ ملتان سے آنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے بعد گیارہ بجے کینٹ سٹیشن پہنچے گی،شالیمار ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کے بعد آٹھ بجے روانہ ہوئی ، سکھر سے آنے والی سکھر ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر کے بعد کراچی پہنچے گی،ملتان سے آنے والی بہا الدین زکریا ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے بعد گیارہ بجے کراچی کی حدود میں داخل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز
بہاء الدین زکریا ایکسپریس نے ساڑھے سات بجے کراچی پہنچنا تھا،مہران ایکسپریس چالیس منٹ کی تاخیر کے بعد گیارہ بجے آئے گی،ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید پر مسافروں کا رش اور بارش کے باعث ٹرین کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے۔