طاقتور ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے ، جاوید لطیف

Jun 28, 2023 | 12:00:PM

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ خود احتسابی کا عمل اچھا عمل ہے اور یہ نوید ہے پاکستان کی مایوسی میں گھری قوم کے لئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب ایک طاقتور ادارہ خود احتسابی کے عمل کو شروع کرتا ہے تو عوام میں شعور آتا ہے، دیگر اداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ خود احتسابی کریں، پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ سہولت کاری ہو رہی ہے، لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر ہدایت دے رہا ہے تو روس تیل دے رہا ہے،

سی این جی کے معاہدے ہو رہے ہیں، غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان ہمارا اولین ٹارگٹ ،ضرور قتل کریں گے،گولڈی برار
نواز شریف آج جو واپس آ رہا ہے وہ اپنے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر آ رہا ہے، انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا اور اس ادارے نے جس طرح ایک شخص کو بچانے کے لئے کام کیا،انتخابی اتحاد کے حوالے سے نواز شریف پاکستان آ کر ہی بتائیں گے،نواز شریف آ ئندہ انتخابات میں 50 فیصد نئے چہرے لانا چاہ رہے ہیں جو پاکستان اور ن لیگ کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے۔
 جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان سے اس وقت 3 گھنٹے دور ہے،نواز شریف کا ماضی گواہ ہے کہ جب بھی آیا ملک میں خوشحالی آئی ہے،پی ٹی آئی کے فیصلوں سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا، نواز شریف سے اداروں میں بیٹھے لوگ اور 23 کروڑ عوام نواز شریف کو دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان چلنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں