سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو لیک ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھنے کا مبینہ اعتراف سامنےآگیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی چینل سی این این نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ خفیہ آڈیو نشر کی ہے ، خفیہ آڈیو 2021 کی بتائی جا رہی ہے، آڈیو میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کررہے ہیں،آڈیو میں ٹرمپ اپنے سٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات پراہم گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :طاقتور ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے،جاوید لطیف
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیںج،یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں امریکہ کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مساوی قانون کی خلاف ورزی میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔