لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کیس کا ڈراپ سین،مرکزی ملزم گرفتار

Jun 28, 2023 | 14:23:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کیس کا ڈراپ سین،لاہور پولیس کی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارروائی، لطیف کھوسہ ہاؤس پر فائرنگ کا مرکزی مجرم گرفتار کرلیا گیا۔

محسن عرف لمبا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ’’مجھے عمران خان کے قریبی ساتھی زبیر خان نیازی نے لطیف کھوسہ اور چودھری اعتزاز احسان کے گھروں پر حملہ کرنے کا کام سونپا‘‘

 مجرم کا کہنا تھا کہ’’حملے کے بدلے مجھے 10 لاکھ روپے معاوضہ ملنا تھا‘‘’’میں ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکا تھا‘‘

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل کا اعلان

ملزم محسن نے احساس شرمندگی کے ساتھ بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماز بیر خان نیازی کے کہنے پر میں نےاپنے ساتھی کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی،زبیر خان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کیلئے ساتھ بھجوایا  جس نے مجھےلطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔’’میں پی ٹی آئی کاکارکن ہوں اور جلسے جلوسوں میں زبیر خان نیازی سے میرا تعلق قائم ہوا‘‘

 مجرم کا کہنا تھا کہ اس حملےکے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سنگین جرائم ، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔

مزیدخبریں