آئی ایم ایف کی سخت شرائط، وفاق نے بوجھ پنجاب پر ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے ) عالمی مالیاتی فنڈ کی سخت شرائط کے باعث وفاق نے پنجاب پر بوجھ ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ نئے مالی سال میں پنجاب اپنی آمدن سے336ارب روپے وفاق کو دے گا، نگران حکومت نےوفاق کی سفارش پر336ارب دینے کی منظوری بھی دیدی، وفاق نے پنجاب کو آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت 336ارب دینے کی استدعا کی،پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں 336ارب ای پی ایس فارمولے کےتحت ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم مشترکہ الیکشن نہیں لڑے گی، شاہد خاقان عباسی
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ پنجاب نے125ارب دینےکی حکمت عملی تیار کی تھی۔