وزیراعلی پنجاب کا عید سے قبل قیدیوں کو بڑا تحفہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)عید سے قبل قیدیوں کیلئے بڑا ریلیف،نگران وزیراعلی پنجاب نے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
تفصیلا ت کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات نے عیدکےموقع پر قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سےملاقات کی اجازت دے دی۔
آئی جی جیل خانہ جات کے آج جاری کردی مراسلہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں ، حوالاتیوں سے صبح8 بجے سے 5 بجے تک ملاقات کی اجازت ہوگی.
صرف بہن ، بھائی ، بیٹے ، بیٹیاں ، ماں باپ ، والدین ملاقات کر سکیں گے,قیدیوں کو ملاقات کے ساتھ کھانا بھی دیا جاسکے گا.
عیدالاضحٰی کے دوسرے دن اسیران کو صرف کھانا دیا جاسکے گاجبکہ عید ٹرو اور مرو پر جیل پی سی او کے ذریعے لواحقین سے ٹیلیفون پر بات کی اجازت ہوگی۔
ٹیلیفون کی سہولت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دی جائے گی .