(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے روز موسم خوشگوار رہنے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کالی گھٹائیں برسیں گی، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گاجبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی اور جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا،فیصل آباد، گجرات ،سیالکوٹ، جہلم ،راولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک، چکوال، میانوالی، خوشاب، نارووال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 30 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، دادو، سکھر، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ،حیدرآباد، عمر کوٹ، سانگھڑ ، میر پور خاص، مٹھی، پڈعیدن، نگر پارکر، تھر پارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، قلات، لسبیلہ ،آواران، کوہلو، ژوب، لو رالائی، خضدار اور بار کھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول ، بالاکوٹ،ہری پور، پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ،کرم، بنوں، کرک ، لکی مروت، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش امکان ہے،مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوگی،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔