فیصل آباد ؛پی آئی اے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز منسوخ

Jun 28, 2024 | 00:13:AM
فیصل آباد ؛پی آئی اے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال ڈوگر) فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پی آئی اے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

 ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی پی کے 223 پرواز ٹیک آپ کرنے لگی تو دائیں انجن میں ٹکرایا،پرندہ ٹکراتے پائلٹ نے جہاز کی بریکس لگائی جس سے بائیں جانب دونوں ٹائروں کی ہوا نکل گئی، حکام کا کہناہے کہ فیصل آباد سے دبئی جانے والے تمام ایک سو پینتالیس مسافر محفوظ ہیں،تمام مسافروں کو ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیٹ سٹیپ لگاتے واپس بھیج دیا گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پرواز منسوخ کردی گئی جوکہ کل روانہ ہوگی،جہاز کا دائیاں انجن متاثر ہونے اور بائیں جانب کے ٹائر فلیٹ ہونے سے ناقابل پرواز ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: