(عثمان خان)وزیراعظم نے سینیٹر طلحہ محمود کے بیٹے کو اعلیٰ عہدے پر فائز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے محمد مصطفیٰ ایمبیسیڈر ایٹ لارج مقررکر دیئے گئے،وزارت خارجہ نے محمد مصطفیٰ بن طلحہ کی تقرری لا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مصطفیٰ بن طلحہ اعزازی سفیر ہونگے اور ان کی تعیناتی کا اطلاق 13 جون سے ہوگا۔