کبیروالا:بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

Jun 28, 2024 | 10:00:AM
کبیروالا:بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بشیر کاظمی)کبیروالامیں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،مخالفین دو بھائیوں کو اٹھاکر لے گئے،تشدد سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بچوں کی لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا،زخمی اور جاں بحق ہونے والا شخص دونوں آپس میں بھائی تھے،قتل ہونے والے شخص کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی۔

کھوکھر برادری کے  چھ سے سات مسلح ملزمان دونوں بھائیوں کو اٹھا کر گھر لے گئے، ملزمان  کے بدترین تشددکے نتیجے میں ریاض نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے زخمی ظفر اور ریاض کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ بارہ میل نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔