آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jun 28, 2024 | 10:01:AM

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی ، زیر یں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان، شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ،جنوبی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین میں کہیں کہیں جبکہ میانوالی، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، حافظ آباد،، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، خیبر، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، قلات، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں کہیں کہیں جبکہ جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود،شہر میں آج بھی درمیانی سے تیز شدت کی بارش متوقع ہے،آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں