بانی پی ٹی آئی سے لیکر ورکرز تک کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا گیا :سینٹر شبلی فراز

Jun 28, 2024 | 10:44:AM

(ہاشر احسن)سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدت کیس کیوجہ سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے،بانی پی ٹی آئی سے لیکر ورکرز تک کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا گیا ہے۔

 جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومیں گھر بیٹھے نہیں بنتیں جدوجہد کرنا پڑتی ہے،آئینی قانون کی سربلندی کیلئے اسوقت بانی پی ٹی آئی جدوجہد کررہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسوقت قانون کی بالادستی کمزور پڑ چکی ہے، نواز اور زرداری کی مرتبہ جیل کو فائیو سٹار ہوٹل میں بدلا ہوا تھا ،بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مضبوط لیڈر کی قوم کو ترقی اور آئین کی بالادستی قائم کر سکتا ہے ۔

شیر افضل مروت کہہ رہے ہیں عمر ایوب کے بعد شبلی فراز استعفیٰ دیں ،غیر اہم لوگوں کی باتوں کا میں کوئی جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں بس ایک ہی گروپ ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کا ہے،بھگوڑوں کے بچوں کو بھی طعنے ملیں گے کہ تمہارا باپ بھگوڑا تھا۔ایسا نہیں ہوسکتا ہے آپکے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے کہا جائے مذاکرات کریں ایسے ہوائی باتیں نہیں ہوتیں۔

مزیدخبریں