آسمانی بجلی گرنے کے باوجود لڑکی محفوظ ،مگر کیسے؟ویڈیو وائرل

Jun 28, 2024 | 10:46:AM
 آسمانی بجلی گرنے کے باوجود لڑکی محفوظ ،مگر کیسے؟ویڈیو وائرل
کیپشن: آسمانی بجلی گرنے کا منظر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسمانی بجلی گرنے کے باوجود لڑکی محفوظ رہی ،مگر کیسے؟ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

بارشوں کے موسم میں جب بادل گرجتے ہیں تو ان میں ارتعاش پیدا ہونے سے آسمانی بجلی پیدا ہوتی ہے، ضروری یہی ہے کہ جب بھی آسمان پر بادل چھا جائیں اور مسلسل بارش کے ساتھ بجلی چمکتے دکھائی دے تو فوراً گھر، کمرے میں چلے جائیں، پانی میں کھڑا ہونے سے اجتناب کریں کیونکہ بجلی اس میں سے آسانی سے گزر جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آسمانی بجلی کو چھت پر گرتے دکھایا گیا ہے، یہ واقعہ بھارت کے صوبہ بہار کے ضلع سیتامڑھی میں پیش آیا، بارش سےلطف اندوز ہونے کے لئے ایک لڑکی چھت پر آئی تو گھن گرج کے ساتھ تھوڑی دوری پر ایک زور دار دھماکے سے آسمانی بجلی گری، بجلی گرتے ہی ایک دم سب کچھ روشن ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے جیسے ہی بجلی گرتے دیکھی تو چھت سے نیچے کی طرف دوڑ لگا دی، بجلی گرنے کی آواز ایسے معلوم ہورہی ہے جیسے کسی ٹینگ یا جنگی جہاز نے میزائل فائر کئے ہوں، ویڈیو کو بھارتی نیوز چینل ’ آج تک ‘ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔

 یاد رہے کہ ہرسال بجلی گرنے سے تقریباً 1 ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔