(محمد عمران)اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں 3 بھائیوں نے فائرنگ کر کے 2 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ ریسکیو 1122نے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے قتل کاواقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں محکمہ جنگلات کا ملازم جمیل اور علی خان شامل ہیں، ریسکیو 1122نے دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔قتل کی افسوسناک واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےجنگل میں آپریشن شروع کردیا۔
اٹک:تین بھائیوں نے فائرنگ کر کے 2 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیا
Jun 28, 2024 | 10:49:AM