امیر بالاج کے ماموں کا سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سیشن کورٹ سے رجوع

Jun 28, 2024 | 10:51:AM

امیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والا مرحوم کے ماموں  خالد محمود اور کزن حسن محمود  نے پولیس کی طرف سے سیشن کورٹ جانے کے لیے سیکیورٹی  فراہم نہ کرنے پر  سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں آئی جی  پنجاب سی سی پی او  ایس پی سیکیورٹی اور دیگر پولیس افسران کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی گئی۔

عدالت میں احسن محمود کے وکیل عدنان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ سیشن جج نے کل سیکیورٹی سیشن کی حدود میں سکیورٹی دینے کاحکم دیا لیکن پولیس اہلکار گوالمنڈی سےسیشن کورٹ تک کی سیکیورٹی نہیں دے رہے۔

ایڈیشنل سیشن جج کامران ریحان نے وکلا کے دلائل کے بعد متعلقہ پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

عدنان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گوگی بٹ ،طیفی بٹ اور دیگر کے ساتھی دشمنی چل رہی ہے  ابھی بقیہ لوگ مفرور ہیں،  پکڑے نہیں  گئے ان کو جان کا خطرہ ہے لہذا سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں