(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج دنیا کو درپیش چیلنجز سرحدوں سے بالاتر ہیں، مدافعتی سفارتکاری کی توجہ کا مرکز تنازعات کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے پر ہونا چاہیے، اس سلسلے میں جنرل اسمبلی، آئی سی جے اور پیس بلڈنگ کمیشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا مشترکہ مشن بہت واضح ہے کہ اپنی کمیونٹی کے تحفظ اور اپنی قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا میں سرحدی تنازعات درپیش ہیں، اس صورتحال میں ہمارا اتحاد اور مشترکہ عزم پہلے سے زیادہ اہم ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں، بیرونی مداخلت، آزادی رائے کے اظہار میں مشکلات، غربت، عدم مساوات، عالمی کشیدگی، فوجی اتحاد اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا سامنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یواین پیس کیپنگ میں اپنے دیرپا کردار پر فخر ہے جس میں اس کے 2 لاکھ 30 ہزار سپاہیوں نے 47 مشن میں حصہ لیا، پاکستان کا عالمی امن کیلئے ایڈوانس نظریہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ یو این پیس کیپنگ منشز کو دہشت گرد گروہوں، اور قبائلی دشمنیوں سے بڑھتے چینلز اور سلامتی کو دھمکیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اکثر امن برقرار نہیں رہتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم عالمی امن کو برقرار رکھنے کیلئے پیس کیپنگ کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ اور وسیع تر لائحہ عمل کیلئے سامنے آنے والے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،محسن نقوی نے کہا کہ پیس کیپنگ کیلئے یو این کی جانب سے سامنے آنے والی نئی حکمت عملی میں یہ عوامل شامل ہونے چاہئیں کہ پیس کیپنگ مشنز کو ایک مجموعی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہونا چاہیے جس کے تحت تنازعات اور تشدد کی وجہ بننے والے مسائل کو حل کیا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشن کو تنازعات کے حل کیلئے خصوصی صورتحال پر قابل حصول، حقیقت پسندانہ جوابی اقدامات کرنے چاہئیں، امن کمشز کو اس سلسلے میں تمام ضروری وسائل و آلات فراہم کیے جانے چاہییں، انہیں مناسب تربیت بھی فراہم کی جانی چاہیے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بہتری لائی جا سکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں افریقی یونین اور او آئی سی کے ساتھ تعاون کیلئے پر عزم ہے، پاکستان یو این کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری شراکت داری کی مضبوطی ہمارے سلامت، امن، انصاف کیلئے باہمی عزم میں موجود ہے، ہم مل کر دنیا کو سب کیلئے زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں،محسن نقوی نے کہا کہ حاضرین کی گرانقدر خدمات و تجاویز اور غیر متزلزل عزم پر شکر گزار ہوں، میں ہمارے جاری رہنے والے تعاون کیلئے پرامید ہوں۔