21،21 گھنٹےلوڈشیڈنگ،بلوچستان کےزمیندارسراپا احتجاج،روڈ بلاک

Jun 28, 2024 | 12:33:PM
21،21 گھنٹےلوڈشیڈنگ،بلوچستان کےزمیندارسراپا احتجاج،روڈ بلاک
کیپشن: روڈ بلاک کا منظر
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)21،21 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،بلوچستان کے زمیندارسراپا احتجاج بن گئے،کوئٹہ کےروڈ بلاک ،شہریوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان میں مختلف اضلاع میں زرعی فیڈرز پر 21 گھنٹے  تک لوڈشیڈنگ  ہورہی ہے،کوئٹہ ،مستونگ، لکپاس ،نوشکی اور قلات میں زمینداروں نے احتجاج جار ی رکھا ہوا ہے۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ہمیں کم ازکم 6 گھنٹے بجلی فراہم کرے،ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا جارہا، 21 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

مظاہرین نےاپنے مطالبات کو منوانے کے لیے زمینداروں نےصوبے کے مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں کو  بلاک کردیا،جس میں مستونگ ،لکپاس اورقلات میں کوئٹہ کراچی اور نوشکی میں کوئٹہ تفتان کی شاہراہیں شامل ہیں ،شاہراؤں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ضرورپڑھیں: پاور کو اپوزیشن کے خلاف کبھی استعمال نہیں کیا:مریم نواز
زمینداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرے گی جب تک یہ احتجاج ختم نہیں ہو سکتا۔