بھارت میں طوفانی بارشیں، ائیرپورٹ کی چھت گرگئی ،متعدد پروازیں منسوخ ، ایک شخص ہلاک

Jun 28, 2024 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشیں جاری ،ائیرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

دہلی میں تیزطوفانی بارشوں سےجل تھل ایک ہوگیا،نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی، تیزبارش کے باعث ائیرپورٹ کی چھت گرگئی، چھت کا ایک حصہ گاڑیوں پرگرنےسےکئی گاڑیوں کونقصان پہنچا،جس کے بعد متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل اور آج صبح کےدرمیان  154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 2 روز میں مون سون کا سسٹم شہر میں داخل ہوگا۔

آئی ایم ڈی نےدہلی اور اس کے گرد ونواح میں آئندہ ہفتے تیز طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

آئی ایم ڈی کے اعدادوشمار کےمطابق،پچھلے سال مون سون 26 جون کو دہلی سے ٹکرایا تھا۔یہ 2022 میں 30 جون، 2021 میں 13 جولائی اور 2020 میں 25 جون کو پہنچا۔

مزیدخبریں