مالدیپ کےصدر پرکالا جادو کرنےکاالزام، مرکزی وزیر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مالدیپ کے صدر محمد معزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں ماحول اور توانائی سے متعلق امور کی وزیر فاطمہ شمناز علی سلیم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مالے میں گرفتاری کے بعد فاطمہ شمناز علی سلیم اور اس کے دو ساتھیوں کو ایک ہفتے کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
فاطمہ شمناز علی سلیم کی گرفتاری کے متعلق مقامی اخبار نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت بہت اہم ہے کیونکہ مالدیپ کو ماحول میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے انتہائی نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر حدت یونہی بڑھتی رہی تو سمندر کی سطح بلند ہوتے رہنے سے مالدیپ رواں صدی کے آخر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پائے اور اِس پر آباد رہنا ممکن نہ رہے گا۔
مالدیپ کے قانون کے مطابق کالا جادو کرنا کوئی جرم نہیں تاہم شرعی قوانین کے تحت فاطمہ شمناز علی سلیم کو 6 ماہ تک قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔