ترسیلات زر،برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ،وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

Jun 28, 2024 | 16:06:PM
 ترسیلات زر،برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ،وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری،رواں مالی سال ترسیلات زر،برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔
 رپورٹ کے مطابق ایک سال میں روپے کی قدرمیں اضافےسمیت مالی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، ایف بی آرمحصولات سمیت نان ٹیکس آمدنی میں بھی بڑھ گئی ہے۔

رواں مالی سال سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں7.7 فیصد ،ایف بی آر محصولات میں 30.8 اور نان ٹیکس آمدنی 95.8 فیصد  جبکہ رواں مالی سال برآمدات میں گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں11.3 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ  کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں 2.3 فیصد کی کمی ہوئی،ایک سال میں مالی خسارے میں 20.3 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مالی خسارہ 3929 ارب روپے سے بڑھ کر 4726 ارب روپے پرپہنچ گیا۔

ایک سال میں مالی ذخائر میں ساڑھے تین ارب ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، روپے کی قدر میں 8 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا،ایک سال میں سرمایہ کاری 142.9 فیصد بڑھ گئی۔