سوشل میڈیا نے ایک گھر میں رہنے والوں کو بھی دور کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مائدہ وحید )سوشل میڈیا کے انقلاب نے دنیا کو گلوبل ویلیج بنا دیا لیکن سماجی رابطے کا ذریعہ سجھاجاتا ہے،جوں جوں اس کا استعمال بڑھا ہے لوگ ایک دوسرے سے بہت دور ہوگئے ہیں ۔
سوشل میڈیا کے جہاں بہت سارے فائدے ہیں وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں،سوشل میڈیا لوگوں میں ایک سماجی رابطے کے لیے مقبول ہوا مگر اب اس کے اور بھی بہت سے استعمال ہیں۔
آج کے دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، لفظ سوشل میڈیا بظاہر تو لوگوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہےلیکن درحقیقت یہ کمائی، تبلیغ، جاسوسی، سیاسی اہداف، تہذیب و ثقافت کی دگرگونی سمیت حفاظت، ظالموں کےخلاف بہترین اسلحہ ہے۔
یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر ویڈیوز کی بھرمار دکھائی دے رہی ہے، وائرل ہونے والے سوشل میڈیا وی لاگرز جہاں ایک طرف مشہور ہورہے ہیں وہیں انہیں اپنی ویڈیوز سے بھاری آمدن بھی حاصل ہورہی ہے۔
ضرورپڑھیں:’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ٹک ٹاک جوڑی کے رقص نے دھوم مچادی
حافظ احمد جو معروف انٹرپرینیور،موٹیویشنل اسپیکر،ای بزنس مینٹور ہیں، کہتے ہیں سوشل میڈیا نے ان کی اقتصادی حالت بدل کر رکھ دی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہیں نا کہیں سوشل میڈیا کی گہما گہمی میں ان کی پرسنل لائف بھی کئی دفعہ متاثر ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا ایک ایسی لت ہے، جس کے سحر میں بچوں سے لے کر بڑوں تک سب گرفتار ہیں، سوشل میڈیا جسے سماجی رابطے کا ذریعہ سجھاجاتا ہے، اس کے بے جا استعمال نے لوگوں کو ایک دوسرے سے اتنا ہی دور کر دیا ہے، ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے لوگ آپس میں گفتگو کرنے کے بجائے اپنے موبائل فونز پر آنکھیں جمائے نظر آتے ہیں۔