پنجاب میں 15 ادویات غیر معیاری قرار

Jun 28, 2024 | 17:08:PM
 پنجاب میں 15 ادویات غیر معیاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) پنجاب میں فروخت ہونے والی مزید 6 ایلوپیتھک اور 9ہربل ادویات غیر معیاری قرار دے دی گئیں۔

ڈریپ کی جانب سے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کی تجزیہ کے بعد رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق  پنجاب میں 15 ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، غیر معیاری ادویات میں 6 ایلوپیتھک اور 9 ہربل ادویات شامل ہیں، ڈریپ نے غیر معیاری ایلوپیتھک اور ہربل ادویات کا سٹاک مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر معیاری قرار دی جانے والی ادویات میں کیور یورین بیگ، واٹر فار انجکشن، سسپنشن زونیڈ، سیرپ ڈاکٹر توس، سسپنشن ایس این ڈومپ، سیرپ سپیکزین میں ایتھیلین گلوئکول کی مہلک مقدار پائی گئی، ہربل ادویات ٹیبلٹ ہب ای گوگل خاص ، کریم کیوٹی،  کریم گلوٹوکس، ہربل لوشن لرموسٹ ایڈوانسڈ ، سیرپ سونا، ہربل کریم بائیو ٹو یو ، کریم امیزا اور کریم برائیڈو لگژری گولڈ میں ایلوپیتھک اجزا پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کل عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے اس پہلے بھی ڈریپ کی جانب سے پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات کو جعلی قرار دیا گیا تھا جس کا سٹاک بھی مارکیٹ سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔