الیکشن ٹربیونل: عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کیخلاف کیس، این اے 127 کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب

Jun 28, 2024 | 17:32:PM

(ملک اشرف) الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی ایم این اے کی حیثیت سے کامیابی کے خلاف کیس میں این اے 127 کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس  انوار حسین پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ملک ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی حلقہ این اے 127 سے ایم این اے کی حیثیت سے کامیابی کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن نے عطاء اللہ تارڑ کے فارم 45 کا ریکارڈ طلب کرلیا، عطاء اللہ تارڑ کے فارم 45 کے فارم کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ طلبی کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق میرے ووٹ زیادہ تھے، فارم 47 کے تحت عطاء اللہ تارڑ کو کامیاب قرار دیا گیا، درخواست گزار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے استدعا کی کہ عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کر لیا، ٹربیونل  نے الیکشن ٹربیونل کو 22 جولائی تک مکمل ریکارڈ داخل کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی، الیکشن ٹربیونل نے عطا تارڑ سے بھی جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کا سیکرٹری جنرل عہدے سے استعفیٰ،  پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر نے عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں