(انورعباس)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی معاون شراکت داری کا اعادہ کیا،فریقین نے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کااظہاربھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی :این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا :وزیر اعظم