(راؤدلشاد)سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے رول 210 کا استعمال کرتے ہوئے 11اپوزیشن ارکان اسمبلی کو معطل کر دیا ۔
اپوزیشن کے 11ارکان اسمبلی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،گیارہ ارکان اسمبلی 15 دن تک اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں گے،اپوزیشن ارکان اسمبلی کو اجلاس میں ہلڑ بازی، ہنگامی آرائی کرنے پر معطل کیاگیا ،سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر معطلی کے احکامات جاری کئے۔
معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں پی پی 76 سے ذوالفقار علی، پی پی 176 شہباز احمد ،پی پی 133محمد آصف ،پی پی 141 طیب رشید ،پی پی 155 شیخ امتیاز محمود، پی پی 157 حافظ فرحت عباس، پی پی 258 اعجاز شفیع ،پی پی 276 رانا اورنگزیب، پی پی 281 شعیب امیر،پی پی 282 اسامہ گجر ، پی پی 18 اسد عباس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سےتھپڑ کھانے کے بعد ڈکی بھائی کی نئی ویڈیو بھی آگئی