بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابرشہزاد ترک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے رہائشی 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصییلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک اورکیس سامنے آیاہے ،اس سے پہلے بھی 3 روز قبل پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی مجموعی طور پر بلوچستان میں رواں سال پولیو کا یہ چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے
قلعہ عبداللہ کے 3 کیسز کےعلاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ