بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Jun 28, 2024 | 17:58:PM

(بابرشہزاد ترک ) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے رہائشی 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

تفصییلات کے مطابق ضلع  قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک اورکیس سامنے آیاہے ،اس سے پہلے بھی  3 روز قبل پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی مجموعی طور پر بلوچستان میں رواں سال پولیو کا یہ چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے

قلعہ عبداللہ کے 3 کیسز کےعلاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ

مزیدخبریں